ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نی55 نئے پرائیوٹ اسکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے

منگل 30 اپریل 2024 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے جنوری سے اپریل کے دوران ڈائریکٹوریٹ میں نجی اسکولوں کی جانب سے رجسٹریشن اور ان کی تجدید کے لیے جمع کروائی گئی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 55 نئے اسکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے ہیں۔84اسکولوں کی رجسٹریشن کی اسپیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تجدید کی گئی ہے اور 74 اسکولوں کو دستاویزات اور دیگر معاملات کی کمی کے باعث خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ 10 نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کر کے ان اسکولوں کے مالکان کو خطوط جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اسکولوں کو ایسی عمارتوں میں منتقل کریں جو محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے معیار پر پورا اترتی ہوں۔

(جاری ہے)

اسی طرح 2 ہائر سیکنڈری اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو مسترد کر کے سیکنڈری اسکول اور 3 سیکنڈری اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو ایلیمنٹری اسکولز کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے کیوں کہ یہ اسکولز ہائر سیکنڈری اور سیکنڈری کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔

ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ چار ماہ میں والدین، طلبہ، اساتذہ اور دیگر ذرائع کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 318 درخواستوں میں سے 288 رولز کے مطابق حل کی ہیں جبکہ باقی درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔اسی طرح والدین اور طلبہ کی جانب سے ان کے نام، والدکے نام، تاریخ پیدائش کی تصیح کے لیے جمع کروائی گئی 71 درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے آرڈر جاری کر دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں