معرف ماہر ذہنی ونفسیاتی امراض ڈاکٹرسید مبین اخترانتقال کرگئے

نمازجنازہ نارتھ ناظم آبا میں ادا،سیاسی ،سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ا فراد کی شرکت، سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک

منگل 30 اپریل 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کراچی اربن نفسیاتی ومنشیات ہسپتال کے ڈائریکٹر سید صلاح الدین اختر کے والد، ملک کے معروف ماہر ذہنی و نفسیاتی امراض ڈاکٹرسید مبین اخترانتقال کرگئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) ان کی عمر92 برس تھی۔ وہ تحریک نفاذ اردو کے بھی سرپرست اعلیٰ تھے ،انہوں نے ملک میں اردو کے نفاذ کی بڑی جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

ان کی نمازجنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی کی مسجد الہدی میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ،سماجی شخصیات اور ڈاکٹروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ا فراد نے شرکت کی۔بعد ازاں انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈاکٹر مبین اختر نے زندگی بھر اپنے شعبے میں متحرک رہے۔دریں اثنارنگ نو ڈاٹ کام کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سعید حسن قادری ،نگراں رانا خالد محمود قیصر اورسی ای او زین صدیقی نے کراچی اربن نفسیاتی ومنشیات ہسپتال کے ڈائریکٹرصلاح الدین اخترسے ان کے والد کے ا نتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے اورمرحوم کی مغفرت اوربلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں