کراچی، انڈر 17آل کراچی انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز

ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کی کامیابی

ہفتہ 18 اگست 2018 22:54

کراچی، انڈر 17آل کراچی انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی ہدایت پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم پرانڈر 17آل کراچی انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 2018کا شاندار آغاز ہوا افتتاحی روزدو میچ کھیلے گئے پہلا میچ ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ملیرکے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو باآسانی5-0سے شکست دی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے نعمان نے 3محمد ایاز اور محمد وہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ دوسرا میچ جو ڈسٹرکٹ سائوتھ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے درمیان کھیلا گیا جسے ڈسٹرکٹ سائوتھ نے سخت مقابلے کے بعد مخالف ٹیم ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 1-0سے شکست دی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے محمد ساجد نے ایک گول اسکور کیا۔ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مزمل مین آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ کے مہمان خصوصی اولمپئن ناصر علی جبکہ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی کاشف شاہ ڈپٹی سیکریٹری ایجوکیشن سندھ تھے ٹورنامنٹ اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین لطافت شاہ، جبکہ اعظم خان، ذوالفقار حسین، عارف بھوپالی، عارف صدیقی اور سرفراز احمد ممبران اس کے علاقہ آرگنائزنگ کمیٹی میں ارشاد احمد آرگنائزنگ سیکریٹری، تسنیم عثمانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، محسن علی خان ایمپائر مینجر، انیس کیانی، طارق خان، اسد ظہیر، زاہد اقبال، اشتیاق احمد، نعمان الدین اور جنید اسلم ٹیکنیکل آفیشلز، شاہد پرویز، ندیم سعید، فہد خان، فرحان خان، کامران اطہر ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ٹورنامنٹ کا فائنل 20اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں