برسات کے پانی کی نکاسی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے وسائل کا استعمال کریں، چیئرمین بلدیہ غربی

منگل 22 جنوری 2019 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں برسات سے متاثرہ علاقوں کی صفائی اور برسات کے پانی کی نکاسی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے وسائل کا استعمال کریں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے مختلف علاقوں میں جاری عوامی مسائل کے حل کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا چیئرمین بلدیہ غربی کی ہدایت پر بلدیہ غربی کے تمام زونوں میں برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے جن میں تمام شاہراہوں ،سڑکوں ،مارکیٹوں،پارک وپلے گراؤنڈ ز ،اسکولوں ،مساجد اور ان تمام مقامات پر جہاں بارش کے پانی کی نکاسی کے بعد صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے علاوہ چونے کا چھڑکاؤ کے کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے مختلف یونین کونسلوں میں موجود اسکول ،کالج ،اسپتال ودیگر مقامات پر جہاں شکایات موجود تھیں ان کے حل کیلئے اقدامات کا عمل جاری ہے چھوٹی بڑی گلیوں ،محلوں میں موجود نکاسی آب کی شکایات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے جبکہ اجتماع گاہ کے اطراف آنے جانے والے راستوں کے اطراف بھی بلدیاتی وسائل کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں