یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ :مزید 2کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے

اومیگا نے بنوریہ کلب کو 59-36اور نشترنے ممباس اسکوارڈ کو 49-42پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر محمد جاوید خان کا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ،شاندار ایونٹ پر KBBAاور NBPکو مبارکباد

جمعہ 22 مارچ 2019 18:34

یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ :مزید 2کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری "یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ"میں مزید 2کوارٹر فائنل کے مقابلوں کے فیصلے ہوگئے ۔اومیگا کلب اور نشتر کلب سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ،چمپئن شپ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں اومیگا کلب نے مد مقابل مضبوط حریف بنوریہ باسکٹ بال کلب کو 36کے مقابلے میں 59باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا فاتح کلب کی جانب سے تیمور ظہیر 17،عثمان خالد 13اور عباس قائم خانی نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سیدی امین 10،سیفل8اور جمشید نے 7پوائنٹس اسکور کئے ،چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں نشتر کلب نے ممباس اسکوارڈ باسکٹ بال کلب کو شاندار مقابلے کے بعد 42کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل کھیلنے کے اعزاز حاصل کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے طلحہ امجد 18،علی چن زیب 10اور محمد شبرنی9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سعد خان 17،طلحہ خان 13اور نعمان خان نے 9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دونوں کوارٹر فائنل میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفریز عامر غیاث ،طارق حسین ،سید مصنف شاہ ،نذاکت خان ،راحیل مبین اور جمیل صدیقی نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،محمد دانیال خان اور محمد جاوید تھے میچ سے قبل مہمان خصوصی انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر محمد جاوید خان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم اعلیٰ چمپئن شپ غلام محمد خان ،عبدالناصر ،محمد یعقوب ،طارق حسین اور دیگر موجود تھے ۔محمد جاوید خان نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر KBBAاور NBPکو مبارکباد پیش کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں