نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا اورپاکستان کرکٹ میچزکے دوران اسٹیڈیم میں عارضی میڈیکل ہسپتال قائم

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) محکمہ صحت نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا اورپاکستان کرکٹ میچزکے دوران اسٹیڈیم میں عارضی میڈیکل ہسپتال قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عارضی میڈیکل ہسپتال میں محکمہ صحت کے ہسپتالوں کی110 ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل عملے کی ٹیم کو تعینات کردیاگیا ،میڈیکل ٹیم میں 40 ڈاکٹرزشامل ہیں، ہفتہ کو اسٹیڈیم کے اندر 8 بستروں جبکہ ڈریسنگ روم کے ساتھ 4 بستروں پرمشتمل عارضی میڈیکل یونٹ قائم کردیاگیا ۔

محکمہ صحت نے ڈاکٹر ظفرمہدی کوفوکل پرسن مقررکیا ہے، مہمان سری لنکا ٹیم جس ہوٹل میں قیام کریگی، اس ہوٹل میں بھی ایک ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔ جہاں چوبیس گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کے انتظام کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے 5پارکنگ ایریا میں ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔اسٹیڈیم کی حدود میں موبائل ہیلتھ یونٹ گاڑیاں بھی موجود رہیں گی،میچز 27 ،29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں