کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نمائشی ہاکی میچکل ہوگا

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اولمپئن حنیف خان ،ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں ایک نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کے مطابق نمائشی میچ کے ڈی اے الیون اور کے ایچ اے بلیوز کے درمیان بروز بدھ16 اکتوبر کو شام4.30 بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس نمائشی میچ میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بابر جمیل مہمان خصوصی ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں