پاکستانی نوجوان کراٹے کے کھیل میں بے پناہ صلاحیت کے مالک ہیں،فوادخان

عقیل کیوکیشن ریو کراٹے اکیڈمی کی بیلٹ ایوارڈنگ تقریب سے شکیل احمد، محمد عظیم صدیقی، عبید الرحمن اور سید عقیل احمدودیگر کا خطاب

منگل 19 جنوری 2021 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) خورشید سیکنڈری اسکول میں قائم عقیل کیوکیشن ریو کراٹے اکیڈمی کی بیلٹ ایوارڈنگ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اسپورٹس پروموشن سوسائٹی کے صدر فواد خان تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہاکہ پاکستانی نوجوان کراٹے کے کھیل میں بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

کیوکیشن ریو کراٹے کے کنٹری ڈائریکٹر اور بلیک بیلٹ فائیو ڈان سید شکیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پچھلے سال ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ۔ ایجوکیٹر ڈویلپمنٹ انسٹیانسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد عظیم صدیقی نے نوجوانوں سے مخاطب ہو تے ہوئے ان کو نصحیت کی کہ وقت کی قدر کریں اور جو سیکھیں اس کو اپنی مشق کا حصہ ضرور بنائیں۔

(جاری ہے)

درسگاہ خورشید سیکنڈری اسکول کے ایڈمنسٹریٹر عبیدالرحمن نے کہا کہ انشا اللہ لانڈھی کے بچوں کے لئے اسکول کے پلیٹ فارم سے کراٹے کلب کے قیام اور اس کی مزید ترقی کے لئے جو کچھ ہو سکا وہ ہم کریں گے ۔اس تقریب میں ایس ایم ناصر علی،کاشف احمد فاروقی،محمد شہزاد صادق،احمد دین،محمد کاشف علی اور ڈاکٹر سید مسلم شاہ بھی موجود تھی_ مرحوم راجہ بشارت علی بلیک بیلٹ فورتھ ڈان کی صاحبزادی ایشال نے بھی خصوصی شرکت کی۔

آخر میں کلب کے چیف انسٹرکٹر عقیل احمد نے تمم مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں بلیک بیلٹ عدنان الدین، محمد عثمان اور محمد حاشر صدیقی کو براون بیلٹ، یلو بیلٹ محمد شاہد، بلیو بیلٹ محمد اختر اورعبدالرحمن، اورنج بیلٹ عمران خان، عبداللہ، بشیر، اسامہ خان، محمد بلال واہاب، مبین شفیق، محمد حمزاہ عوان، اور عبدالرحمن اسامہ نے حاصل کیں. خوبصورت کاتاز، کیلوں پرلیٹ کراسٹون بریکنگ، سات سالہ سید عباد احمد کے پیٹ پر 15 کلو پتھر کو توڑ نے کا مظاہرہ اس پروگرام کے اہم فنی مظاہروں میں سے تھا، جسے آئے ہو noئے لوگوں کی شاندار پزیرائی ملی.جملہ تمام مہمانوں نے سید عقیل احمد کو شاندار پروگرام پر مبارک باد پیش کی اور کلب کے لیے نیک تمناں کا اظہارِ کیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں