سرفراز احمد، فاف ڈوپلیسی جیسی باڈی بنانا چاہتے ہیں، شاداب خان

پیر 25 جنوری 2021 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز جنوبی افریقا کے پلئیر فاف ڈوپلیسی کی طرح باڈی بنانا چاہتے ہیں۔شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر سرفراز احمد کی ایکسرسائز کرتے ہوئے وڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان بہت زیادہ محنت کے ساتھ پیٹ کی ورزش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وڈیو کے ساتھ سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے شاداب خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جب سے سیفی بھائی نے فاف کی وہ تصویر دیکھی ہے ان کا مقصد ویسی ہی باڈی بنانے کا ہوگیا ہے۔شاداب خان کی وڈیو اور پیغام کا سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر مسکرا کر جواب بھی دیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں 17رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ ، اظہر علی ، فواد عالم ، سعود شکیل ، فہیم اشرف ، محمد نواز ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، نعمان علی ،ساجد خان ،یاسر شاہ ، حارث رئوف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں