سابق جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ویزے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ئ میں نمیبیا کی نمائندگی کریںگے

پیر 16 اگست 2021 23:44

کیپ ٹائون ( آن لائن ) جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ئ میں نمیبیا کی نمائندگی کریں گے۔ نمیبیا کے قومی کوچ پیئر ڈی بروئن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ڈیوڈ ویزے جو آخری بار 2016ئ میں جنوبی افریقہ کے لیے کھیلے تھے ، قومی ٹیم کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے بعد کولپاک کا راستہ اختیار کرچکے ہیں۔

36 سالہ کھلاڑی نے پروٹیز کے لیے چھ ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ، انہوں نے مجموعی طور پر 194 رنز بنائے اور بین الاقوامی کرکٹ میں 33 وکٹیں حاصل کیں۔پیئر ڈی بروین نے وضاحت کی کہ ڈیوڈ ویزے نمیبیا کے لیے کھیلنے کے اہل ہیں کیونکہ ان کے والد اس ملک میں پیدا ہوئے تھے۔ ڈی برائن نے 255 ٹی ٹونٹی میچوں کے تجربے کے حامل کھلاڑی کے نممبیا کے لیے کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایک نمیبین اخبار نے ان کے حوالے سے لکھا کہ ’’ ڈیوڈ کے والد یہاں پیدا ہوئے تھے لہذا وہ نمیبیا کے لیے کھیلنے کے اہل ہیں، وہ انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ میں کھیل رہا ہے لیکن اس کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہو جائے گا اور ورلڈ کپ کے بعد آگے بھی دستیاب ہے لہذا میں اس کے بارے میں بہت پرجوش ہوں، ان کی ٹیم سسیکس اس وقت کوارٹر فائنل میں ہے لہذا ہمیں دیکھنا ہے کہ وہ کہاں تک جاتی ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ وہ کم از کم فری سٹیٹ کیدورے کے لیے دستیاب ہوں گے‘۔

ڈیوڈ ویزے آئی پی ایل سمیت دنیا بھر میں مختلف ٹی 20 لیگز میں کھیلنے کے تجربے کو اپنی نئی ٹیم کے لیے استعمال کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ نمیبیا اور زمبابوے زمبابوے ایمرجنگ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور زیادہ سے زیادہ ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں