ڈپٹی کمشنر کرک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزیز سرویلینس کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 3 اپریل 2020 16:23

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزیز سرویلینس کمیٹی کا اجلاس۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنوشیر خان،اسسٹنٹ کمشنر کرک اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی کارکردگی پر نظر ثانی کی گئی۔تمام کمیٹیوں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنے ان کی کارکردگی کے بارے میں اطمینان کا اظہاراوراپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں