اے ڈی سی کرک کا مختلف فلورملز کا دورہ

جمعرات 15 اکتوبر 2020 19:46

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء): چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کر ک نعیم اللہ خان نے لتمبر فلور ملز اور جان فلور ملز کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلور ملز میں آٹے کی بوری کا وزن ، سٹاک رجسٹر اور سرکاری کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی اور ملز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ مقرر کردہ وزن و ریٹ پر عمل کریں انتظامیہ کم وزن زائد قیمت وصولی اور ذخیرہ اندوزں کیخلاف کاررائیاں کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو سبسڈائزد ریٹ پر گندم دی جا رہی ہے تاکہ مصنوعی گرانفروشی کا خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کو آٹا مہیا ہو۔ مزید براں اہلیان لتمبر کی درخواست پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کرک کو احکامات جاری کی کہ لتمبر میں سرکاری آٹے کی فراہمی کیلئے پوائنٹس کی نشاندہی کریں تاکہ عوام کو کم ریٹ پر آٹے کی دستیابی ہو۔\378

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں