آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کیخلاف سیریز ملتوی کردی

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی حکومت کی مشاورت سے گزشتہ سال ون ڈے سیریز بھی ملتوی کی تھی

منگل 19 مارچ 2024 15:34

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف سیریز ملتوی کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی۔کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی حکومت کی مشاورت سے گزشتہ سال ون ڈے سیریز بھی ملتوی کی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ون ڈے سیریز افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ہیومن رائٹس کی گرتی صورتِ حال کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے مزید صورتحال کا جائزہ لینے کا کہا تھا اور اس معاملے کی بہتری کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے رکھنے کا بھی کہا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے 12 ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، ہم اپنے ماضی کے موقف پر قائم ہیں اور ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی شرکت کی حمایت کرتے رہیں گے، آئی سی سی اور افغانستان بورڈ سے رابطے میں رہے گا، مستقبل میں سیریز کے بحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں