چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کا کرک میں جلائے گئے مندر کا دورہ

مقامی ہندو افراد کے ساتھ ملاقات، نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ہندو برادری کو کو مکمل تحفظ دیا جائے گا،یقین دھانی

جمعرات 7 جنوری 2021 23:22

کرک /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2021ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کا قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کے ہمراہ مقامی اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی موجودگی میں کرک میں جلائے گئے مندر کا دورہ، ترجمان بوڑ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر عامر احمد نے مندر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

مقامی ہندو افراد کے ساتھ ملاقات کی اور اور ان کو یقین دہانی کرائی کے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ہندو برادری کو کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔مندر گھر میں سکیورٹی تعینات کر دی گئی۔چئیر مین کا کہنا ہے کہ مندر کو دوبارہ اصل حالت میں تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی عبادت گاہیں ہیں ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں کرک میں موجود مندر کے حوالے سے سپریم کوٹ کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام پاکستان میں سکھ اور ہندو مذہب مذہب کی فعا ل اور قدیمی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں جب کہ بو رڈ ممبران میں ہندو اور سکھ برادری کو بھرپور نمائندگی حاصل ہے اندروں و بیرون ممالک میں موجود ہندو سکھ برادری پاکستان میں اقلیتی عبادت گاہوں کی دیکھ بھال کے انتظامات پر مطمئن ہیں قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مکمل پالیسی مرتب کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف موثر ہر کارروائی کی جائے گی ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں