شاداب خان بگ بیش لیگ کھیلیں گے

معاملات طے پانے پر شاداب خان فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے

بدھ 22 دسمبر 2021 22:32

شاداب خان بگ بیش لیگ کھیلیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کی بی بی ایل میں معاہدے کیلئے معاملات حتمی مرحلے میں ہیں، ان کے برسبین ہیٹ کے ساتھ معاملات طے پارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق معاملات طے پانے پر شاداب خان فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے، وہ بی بی ایل کے اختتام تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شاداب خان نے 4 سال پہلے برسبین ہیٹ کی بی بی ایل میں نمائندگی کی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان کے کھلاڑی حارث رئوف، محمدحسنین، سید فریدون اور احمد دانیال کے بھی بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف، لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیفٹ آرم اسپنر سید فریدون اور احمد دانیال میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں