کراچی،سویرے قائدآباد پل پر حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

منگل 7 مئی 2019 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2019ء) سویرے قائدآباد پٴْل پر حادثے میں ایک شخص جا ں بحق ، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق قائدآباد پٴْل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 28 سالہ راشد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 28 سالہ طارق ولد حاجی بشیر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی لاش اور مضروب کو فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی اور زخمی دونوں آپس میں دوست اور بھینس کالونی کے رہائشی ہیں موٹر سائیکل پر کسی کام سے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

کاریاں والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں