کراچی ، بھتہ وصولی کا الزام ، ایس بی سی اے کا انسپکٹرگرفتار

بدھ 13 ستمبر 2023 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2023ء) کراچی کی تعمیرات میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور بھتا وصول کرنے کے الزامات کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر ضیائ الرحمٰن عرف ضیا کالا کو پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کرلیا۔ایس ایس یو کے سینیئر سپریٹینڈنٹ پولیس جنید شیخ کے مطابق ملزم ضیا کالا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے پریڈی تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفاع کے تحت مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے زیر تعمیر عمارت سے 40 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور 5 لاکھ روپے وصول کیے۔ پولیس کے مطابق ضیا کالا عزیز آباد کے علاقے یاسین آباد گلشن شمیم کا رہائشی ہے جو متحدہ قومی موومنٹ کے عروج کے دنوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قلی کے طور پر بھرتی ہوا جو بعد ازاں ترقی کرتے ہوئے انسپکٹر کے عہدے پر جا پہنچا۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے کے علاوہ ملزم اور اس کے ساتھیوں پر ایس بی سی اے میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کی تفتیش بھی کی جارہی ہے۔#

کاریاں والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں