کشمور، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کرنے کے باوجود عوام اورمزدوروں کو اسکا فائدہ نہیں ملا،میرہیبت خان باجکانی

منگل 10 فروری 2015 16:42

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء)آل پاکستان ٹریڈ یونیزفیڈریشن کے مرکزی رہنمامیرہیبت خان باجکانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کرنے کے باوجود عوام اورمزدوروں کو اسکا فائدہ نہیں ملاہے دوفیصد جاگیرداراورسرمائیدارمزدورں کواپنے حقوق سلب کررہے ہیں مزدورآج بھی غربت کی لکیرکے نیچے زندگی گذارنے پر مجبورہیں سانحہ بلدیہ کراچی میں دہشتگرد تنظیم کے ہاتھ مزدوروں کے خون سے آلودہ ہیں مزدوروں سے 08گھنٹے کام کے بدلے14گھنٹے کام لیاجارہاہے لیبرقوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی جارہی ہے مزدوروں کاپیٹ پالنامشکل ہوگیاہے انہوں نے کہاکے ڈکٹیٹرجنرل ایوب خان کی حکومت کومزدوروں نے تحریک چلاکر ختم کی ذوالفقارعلی بھٹونے روٹی کپڑااورمکان کا نعرہ لگایا مزدوراورغریب کوطاقت کاسرچشمہ قراردیا لیکن افسوس کے آج کے حکمرانوں نے انکے منشورکوپس پشت ڈال دیاہے انہوں نے کہاکے نواب اکبرخان بگٹی بھی مزدوروں کے حامی تھے مزدوروں کی جدوجہد میں ہماری مدد کی بینظیربھٹونے مزدوروں کاکنونشن کاانعقادکرکے مزدوروں کو حقوق دیئے میرہیبت خان باجکانی نے مزید کہاکے آج کا مزدوراس فکرمیں ہے کے اسکے اوراسکے بچوں کی بھوک کسی طرح ختم ہوگی انہوں نے مزید کہاکے معاشرے میں مزدورایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مزدوروں کے مسائل کواجاگرنہیں کیاجاتاملک میں سرمائیدار،جاگیرداراورافسرشاہی مزدوروں کو خوشحال نہیں دیکھناچاہتی انہوں نے کہاکے آل پاکستان ٹریڈ یونیزفیڈریشن کے پلیٹ فارم سے مزدوروں کے حقوق کی جدوجہدکیلئے قربانی دیتے رہیں گے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں