کشمور،بہلکانی قبائل کے دو گروپوں میں تصادم،چار افراد زخمی

پیر 16 مارچ 2020 17:22

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) کشمور کے تحصیل کندہ کوٹ میں زمین کے تنازے پر بہلکانی قبائل کے دو گروپ میں تصادم دونوں گروپ نے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور کلہاڑی کا آزادانہ استعمال کردیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں سارنگ۔ کامران۔

(جاری ہے)

خادم اور درمحمد شامل ہیں زخمیوں کو علاج کے لیئے کندہ کوٹ ہسپتال لے جایا گیا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپ سرکاری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں گروپ میں جہگڑا ہوا ہے چار بندے زخمی ہوگئے ہیں اور پولیس نے دونوں گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں