سکھراورکشمور پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن، گیارہ مشکوک افراد گرفتار

پیر 25 اگست 2014 13:42

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) کشمورکندھ کوٹ کے کچے علاقے میں سکھراورکشمور پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن ایس ایس پی سکھر تنویر تنیوکی قیات میں ہوا سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے درجنوں مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا گیا سندھ بھر سے اغواکیئے گئے کئی افراد کیلئے پانچ کروڑ سے زائد تاوان کندھ کوٹ کے کچے علائقے درانی مہر ،کارڑاپتن ودیگر علائقوں سے طلب کیا گیا تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں اغواکاروں کی ایک درجن سے زائد کمین گاہیں اورٹھکانے تباہ کرکے آگ لگادی پولیس نے گیارہ مشکوک افرادکو گرفتارکیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے جدید قسم کا اسلحہ اور لوٹی گئی 08 سائیکلیں بھی برآمد کرلی ہیں پولیس کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں