پولیس کی خودکشی کی ابتدائی رپورٹ غیرتسلی بخش ہے والدانتہائی ٹھنڈی طبیعت کے مالک تھے ،شبیر علی بجارانی

خودکشی کا انتہائی اقدام کسی صورت نہیں کرسکتے تھے، بنگلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مکمل صورتحال کا جائزہ لیکر بعدمیں فیصلہ کروں گا ، رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 3 فروری 2018 22:28

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) میرہزارخان بجارانی کے بڑے بیٹے ایم این اے میر شبیرعلی خان بجارانی نے بجارانی ہائو س کرمپورمیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی خودکشی کی ابتدائی رپورٹ غیرتسلی بخش ہے والدمحترم انتہائی ٹھنڈی طبیعت کے مالک تھے وہ خودکشی کا انتہائی اقدام کسی صورت نہیں کرسکتے تھے ۔

بنگلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مکمل صورتحال کا جائزہ لیکر بعدمیں فیصلہ کروں گا انکاکہناتھاکے میرے والدقوم کے دیگرافراد سمیت سب کو زیادہ اونچابولنے اورجھگڑنے سے منع کرنے کے ساتھ بیسیوں قبائلی تنازعات کا خاتمہ چاہتے تھے وہ نفیس انسان ہونے کے ساتھ دوسروں کابھلاچاہتے تھے ۔آصف زرداری میرے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں انکاکہناہے کے اب وہ آپ کے والد کی جگہ ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت یاپولیس کو کوئی مسئلہ ہوتو مجھ سے براہ راست رابطہ کرے ۔کراچی میں میرے والدکے بنگلے میں موجودتمام اشیاء پر میراحق ہے ۔انکاکہناتھاکے میری دوسری والدی کی دوسری زوجہ فریحہ رزاق تیزطبیعت کی مالکہ تھی ایک روز قبل بنگلہ کی تمام گاڑیوں کی چابیاں اپنے پاس رکھ لی تھیںانہوںنے پرسنل سیکریٹری شرف سومرو بنگلہ پرکام کے سلسلے میں آئے انکی گاڑی میں کھڈامارکیٹ کراچی سے بال بنوانے کے ساتھ چشمہ کی دکان پر بھی گئے انکاکہناتھاکے یقینا اس رات کچھ ایساہوا ہے جویہ واقعہ رونماہواوزیراعلیٰ سندھ اورآئی جی سندھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں والد کی تعزیت سے فارغ ہوکر ان دونوں سے ملاقات کروں گا اس واقعہ کے متعلق کا فی خدشات ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکے سینٹ کی ٹکٹ کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں میرے والد کے واقعہ کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے سینٹ کی ٹکٹ سے متعلق اجلاس معطل کردیاتھا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں