وزیراعلی پنجاب کے احکامات ‘ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد عامر گجر کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن

منگل 19 مارچ 2024 16:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد عامر گجر کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن ‘33ہزار 500روپے جرمانہ ‘11دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج ‘9حوالات میں بند جبکہ 6دوکانوں کو سیل کر دیا ۔ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ محمد عامرگجر نے ماہ رمضان کے دوران شہر قصور، مصطفی آباد، کھڈیاں، چونیاں، الہ آباد، پتوکی، بھائی پھیرو اور دیگر مقامات پر گوشت‘ سبزیوں‘ پھلوں‘ چینی‘ چاول، آٹا، انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے 430دوکانوں کی انسپکشنز کیں جن میں سے 23دوکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے 33ہزار 500روپے جرمانہ ‘11دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج ‘9افراد کو حوالات میں بند جبکہ 6دوکانوں کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد عامر گجر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی عوام الناس کوماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کا عمل جاری ہے تا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف ضلعی حکومت کی طرف سے مقررکردہ اشیاء کی ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں اور مقررہ کردہ ریٹ سے زیادہ پیسے نہ دیں اور زائد پیسے وصول کرنیوالے دوکانداروں کی نشاندہی کریں تا کہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں