ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن،33ہزار 500روپے جرمانہ،11د کانداروں کیخلاف مقدمات درج،9حوالات بند ،6 د کانیں سیل

منگل 19 مارچ 2024 16:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد عامر گجر کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن‘33ہزار 500روپے جرمانہ‘11دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج،9حوالات میں بند جبکہ 6دوکانوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرقصور کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ محمد عامرگجر نے ماہ رمضان کے دوران شہر قصور، مصطفی آباد، کھڈیاں، چونیاں، الہ آباد، پتوکی، بھائی پھیرو اور دیگر مقامات پر گوشت،سبزیوں،پھلوں،چینی،چاول،آٹا، انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے 430دوکانوں کی انسپکشنز کیں جن میں سے 23د کانوں پر خلاف ورزی پائی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے 33ہزار 500روپے جرمانہ‘11دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج‘9افراد کو حوالات میں بند جبکہ 6دوکانوں کو سیل کر دیا۔

\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں