قصور ،کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،دو افراد شدید زخمی

منگل 2 اپریل 2024 22:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) قصور کے نواحی علاقے شامکوٹ میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے موقع سے گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بقا پور کا رہائشی محمد انور اور منڈی کنگن پور کا رہائشی محمد یٰسین دونوں موٹر سائیکل پر جار ہے تھے کہ شامکو ٹ نو کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نمبری AXP-488نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں دونوں زخمی ہوگئے ،وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال کنگن پور منتقل کردیا جبکہ پولیس تھانہ کنگن پور نے موقع سے گاڑی سمیت ڈرائیور کو گرفتار کرکے کاروائی کی ابتداء کردی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں