پنجاب پولیس کی طرف سے اخوت یونیورسٹی کو 10 لاکھ روپے عطیہ کئے گئے

جمعرات 4 اپریل 2024 11:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اخوت یونیورسٹی آمد‘آئی جی پنجاب کی اخوت فاونڈیشن کے زیر انتظام اخوت یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت‘پنجاب پولیس کی طرف سے اخوت یونیورسٹی کو 10 لاکھ روپے عطیہ کئے گئے‘اخوت یونیورسٹی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت یونیورسٹی میں سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا تھا‘سیاسی‘ سماجی‘ صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے نمایاں شخصیات کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت‘مختلف اداروں اور شخصیات نے بھی اخوت یونیورسٹی کے لئے لاکھوں روپے کے عطیات دیئے، آئی جی پنجاب عثمان انور ڈاکٹر عثمان انور کا تقریب سے خطاب‘چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور اخوت یونیورسٹی کی خدمات کوسراہا‘آئی جی پنجاب کی اخوت فاونڈیشن کے تحت اداروں کو پنجاب پولیس کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔

(جاری ہے)

آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی پی او قصور طارق سندھو، اے ایس پی شہربانو نقوی، سیاسی و سماجی شخصیات کی تقریب میں شرکت۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں