خیرپور، طلباکی ہلاکت پر وین سروس کے مالک، ڈرائیور پرمقدمہ درج، پولیس نے نجی کمپنی کی 11 ویگنوں کو تحویل میں لے لیا

بدھ 31 مارچ 2021 12:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2021ء) خیرپور کے علاقے کوٹ لالو میں 2 روز قبل طلبا کی ہلاکت پر وین سروس کے مالک، بیٹے اور ڈرائیور کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔پولیس نے کارروائی کے دوران نجی کمپنی کی 11 ویگنوں کو بھی تحویل میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچے موٹر سائیکل پر اسکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔حادثے کے بعد ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ پولیس نے ویگن کو تحویل میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی تھی۔جاں بحق بچوں کے اہل خانہ نے لاشوں کے ہمراہ مہران ہائی وے پر احتجاج بھی کیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں