خیرپور۔پولیس اہلکار جمیل احمد کلہوڑو کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پیر 30 اگست 2021 15:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2021ء) خیرپورمیں تاجر برادری کی جانب سے ایس ایس پی ظفر اقبال ملک اور پولیس اہلکار جمیل احمد کلہوڑو کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان خیرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی کی آمد پر تاجر برادری نے پرجوش استقبال کیااور سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

  انجمن تاجران کی جانب سے پولیس اہلکار جمیل احمد کلہوڑو کو بھی شیلڈ، سندھی ثقافت ٹوپی اجرک کے تحائف پیش کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظ کیلیے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس اہلکارجمیل احمد کلہوڑو پر فخر ہے جس نے ایک انسان کی جان بچا کر پوری انسانیت کو بچایا ہے۔ واضح رہے کہ خیرپور پولیس کے اہلکار جمیل احمد نے ریلوے اسٹیشن پر محرم الحرام کے دوران کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچایا تھا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں