فٹ پاتھوں اور دکانوں کے آگے تجاوزات قائم کرکے وہاں سے گزرنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کررکھی ہیں،سید علی مدد شاہ

پیر 7 اکتوبر 2019 19:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی سٹی خیرپور کے صدر سید علی مدد شاہ نے شہر کی ابتر حالت ،تجاوزات کی بھرمار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شرم کا مقام ہے کہ شہر بھر تجاوزات کی بھر مار کے باعث بازاروں میں ماں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں ہے بازاروں سے خریداری کے لئے آنے والی خواتین کا گزرنا محال ہے،بااثر سیاسی اثر رسوخ رکھنے والوں نے فٹ پاتھوں اور دکانوں کے آگے تجاوزات قائم کرکے وہاں سے گزرنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کررکھی ہیں افسوس کہ حکومت پیپلزپارٹی کی کونسلر اور چیئرمین ،عہدیداران پیپلز پارٹی کے ہونے کے باوجود وہ شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ،ضلع انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،کھیلوں کے میدان،تفریح مقامات،پارکس تباہ حالی کا منظر پیش کررہے ہیں ،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کی ہدایت پر افسران عمل کرنے کے بجائے ان کی بدنامی کا سامان پیدا کررہے ہیں کیوں کہ افسران ایم این اے کی بات پر عمل نہیں کررہے تو عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لئیان کی شکایات دور کون کرے گا،انہوں نے قائم مقام چیئرمین میونسپل کمیٹی خیرپور سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے شہر بھر کا دورہ کریں اور ویزے پر جانے والیعملے کو ہمیشہ کے لئے گھر بھیج دیا جائے ان کی جگہ فرض شناس عملہ بھرتی کیا جائے تاکہ خیرپور شہر کی خوبصورتی کو لگنے والے داغ کو صاف کیا جاسکے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں