انڈس نیوزچینل کی بندش کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر خیرپور یونین آف جرنلسٹس کا احتجاج

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:43

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) انڈس نیوزچینل کی بندش کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل قائد رانا محمد عظیم کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح خیرپور یونین آف جرنلسٹس(برنا)کی جانب سے خیرپور پریس کلب پرامن احتجاج کیاگیا اس موقع پر ایف یو جے ایف ای سی میمبر صوفی اسحاق سومرو۔

کے یو جے صدر سید اکبر عباس زیدی۔جنرل سیکرٹری شجاعت احمد صدیقی۔جمیل بلوچ۔اکرم راجپوت ۔نعیم شیخ۔

(جاری ہے)

قربان بھٹی اور دیگر کاکہناتھاکہ آب ٹی وی.اب ٹی وی اور انڈس نیوز چینل کی بندش کی پرزور مزمت اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے لیے سینکڑوں صحافت سے وابستہ ورکر صحافیوں کو بیروزگار کرنے کی سازش نامنظور ہے پی ایف یو جے قادین نے جی ایم جمالی.رانا محمد عظیم.کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد۔جنرل سیکرٹری عاجز جمالی سابق صدر حسن عباس سمیت دیگر کی کاوشوں جدوجہد جاری رکھتے ہوے ملک بھر کی طرح خیرپور سمیت اندرون سندھ کے پسماندہ علاقوں کے صحافیوں کے حقوق کی پاسبانی اور ان کے اہل خانہ اولاد کی فلاح بہبود کے لیے سیسہ پلای دیوار ثابت ہوے ہیں.

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں