خیرپور، گھر میں صندوق سے تین بچوں کی لاشیں برآمد

لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں اور مرنے والے بہن، بھائی اور کزن ہیں، رپورٹ

بدھ 27 مارچ 2024 16:11

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) خیرپور میں گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق خیرپورکے علاقے گوٹھ وڈ اسمنگ میں گھرسے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں اور مرنے والے بہن، بھائی اور کزن ہیں۔پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے ملی ہیں، لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں