خیرپور، گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے آج صبح اطلاع دی،ایس ایس پی

بدھ 27 مارچ 2024 19:05

ِخیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) خیرپور میں گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق بہن بھائی اور کزن کی لاشیں صندوق سے ملیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرا رہے ہیں، تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے آج صبح اطلاع دی۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے آج صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں