خیبرپور‘ آل سندھ بلوچستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ ینگ یاسر فٹبال کلب نے جیت لیا

جمعرات 26 اکتوبر 2017 15:32

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2017ء) سندھ اسپورٹس ۔یوتھ افیئرس اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل سندھ بلوچستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ خیرپور ممتاز گرائونڈ پر جاری چوتھے روز ینگ یاسر فٹبال کلب او رخیرپور ییلو فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں کلبوں کے فٹبالروں نے اپنے جوہر دکھاتے ہوئے مقررہ ٹائم تک دونوں ٹیمیں برابر ہیں بعد ازاں پینلٹی ککز پر تین کے مقابلے میںچار گول سے ینگ یاسر فٹبال کلب نے فتح اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رکن عبدالحمید ڈپٹی اور ڈی ایف اے صدر حسن رضا آرائیں،جاوید علی سومرو ،رمضان سومرو،سلیم احمد آرائیںمہمانان خصوصی تھے اس موقع پر صداقت علی پٹھان نے ریفری کے فرائض انجام دیئے۔فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹبال شائقین میں جوش و جزبہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ علاقہ مکینوں شہریوں کی کثیرتعداد شرکت کررہے ہیں-

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں