روٹی و نان کی زائد قیمت وصول کرنے پر ضلع میں 91 ہوٹل مالکان کو 1 لاکھ 34 ہزار 500 روپے جرمانہ

بدھ 17 اپریل 2024 17:23

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وسیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے خانیوال شہر میں ہوٹلوں پر روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور روٹی کا موقع پر وزن کرایا روٹی کا معیار چیک کیا،شہریوں اور ہوٹل مالکان سے گفتگو انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئ ہے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئ ہےشہری قیمت کے حوالے سے شکایت 080002345 پر درج کروا سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس موقع پر اے ڈی سی جی اعزاز،اے سی خانیوال نوید بلوچ اور ڈی او انڈسٹریز بھی ہمراہ موجود تھے۔

\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں