جہانگیر ترین نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی

جہانگیر ترین خان ناراض کارکنوں کو منانے کبیروالا پہنچ گئے، نظریاتی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب ،رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دینے پر برہم کارکنوں کے درمیان صلح بھی کروا دی، یہ اختلافات ، ناراضگیاں اور لڑائی جھگڑے جمہوریت کا حسن ہیں ، تحریک انصاف اس مرتبہ پنجاب بھر میں کلین سویپ کرے گی اور کارکن متحد ہو کر الیکشن لڑیں اس مرتبہ ہمارا مقابلہ بادشاہ اعظم سے ہے ، ہم نے حکومت بنانے کے بعد فوری طور پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائینگے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا کارکنوں سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 22:23

جہانگیر ترین نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی
کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین خان ناراض کارکنوں کو منانے کبیروالا پہنچ گئے ، نظریاتی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کیا،رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دینے پر برہم کارکنوں کے درمیان صلح بھی کروا دی اور کہاکہ یہ اختلافات ، ناراضگیاں اور لڑائی جھگڑے جمہوریت کا حسن ہیں ، تحریک انصاف اس مرتبہ پنجاب بھر میں کلین سویپ کرے گی اور کارکن متحد ہو کر الیکشن لڑیں اس مرتبہ ہمارا مقابلہ بادشاہ اعظم سے ہے ، ہم نے حکومت بنانے کے بعد فوری طور پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائینگے ۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین خان کی کبیروالا آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین خان پی ٹی آئی کے ناراض نظریاتی کارکنوں کو منانے کبیروالا آئے ،ا س دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کے ورکر کنونشن سے خطاب کیا ،جب جہانگیر خان ترین پنڈال میں پہنچے تو تحریک انصاف کے دونوں گروپوں کے کارکن آپس میں لڑ پڑے ،رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دینے پر کارکن برہم , جہانگیر ترین نے کارکنوں میں صلح کروا دی ,وکلا ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سردار شہباز خان سیال کا پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار رضا حیات ہراج کی حمایت کا اعلان کبیروالا ،پاکستان تحریک انصاف کبیروالا کے نظریاتی ورکروں نے بیرسٹر رضا حیات ہراج کو ٹکٹ جاری کرنے پر احتجاجا" الیکشن سے بائی کاٹ کا اعلان کر دیا تھا اور وکلا ونگ جنوبی پنجاب کے صدر, ضلع خانیوال کے سینئر نائب صدر اور سابق ٹکٹ ہولڈر سردار شہباز خان سیال نے اپنے عہدوں سے احتجاجا" استعفا دے دیا تھا جس پر ناراض ورکروں کو منانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین خان کبیروالا پہنچے ،جب وہ ورکر کنونشن سے خطاب کے لئے پنڑال میں پہنچے تو کارکنوں کے دونوں گروپوں میں جھگڑا شروع ہو گیااور کارکنوں میں ہاتھائی شروع ہوگئی جس پر جہانگیر خان ترین،قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر رضا حیات ہراج اور سردار شہباز خان سیال نے کارکنوں کو سمجھایا اور ان کی صلح کروائی اور جہانگیر خان ترین نے نظریاتی کارکنوں کے تحفظات دور کئے، جس پر ناراض ہونے والے وکلا ونگ جنوبی پنجاب کے صدر ، سردار شہباز خان سیال نے اپنے تمام نظریاتی کارکنوں سمیت بیرسٹر رضا حیات ہراج کی بھر پور سپورٹ کا اعلان کر دیا ،جس پر پی ٹی آئی کا ورکر کنونشن تالیوں سے گونج اٹھا ، جہانگیر خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اختلافات ، ناراضگیاں اور لڑائی جھگڑے جمہوریت کا حسن ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس مرتبہ پنجاب بھر میں کلین سویپ کرے گی اور کارکن متحد ہو کر الیکشن لڑیں اس مرتبہ ہمارا مقابلہ بادشاہ اعظم سے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت بنانے کے بعد فوری طور پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا ہی اور انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صوبہ بنتے ہی ہم نے کبیروالا کو ضلع بنانا ہے ، اس موقع پر بیرسٹر رضا حیات ہراج, مہر عباس ظفر ہراج اور سردار مظفر محمود سٹیج پر موجود تھے جنہوں نے آخر میں ہاتھوں ہاتھ ڈال کر تحریک انصاف اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں