خانیوال: ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گندم خریداری مہم کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گندم خریداری مہم کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔ڈی سی وسیم حامد سندھو کی زیر سرپرستی خانیوال،کبیروالا،جہانیاں میں 14 خریداری مراکز قائم کردیئے گئےہیں،کاشتکار 17 اپریل تک باردانہ کے حصول کیلئے آن لائن ایپ پر درخواستیں دے سکیں گے ۔

(جاری ہے)

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی کی تصدیق کے بعد کاشتکار کو باردانہ کے حصول کا میسج موصول ہوگا ۔محکمہ خوراک کو ضلع میں خانیوال میں گندم خریداری کے لئے 10 لاکھ 86 ہزار 860 بوری کا ہدف دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر ریونیو عزوبا عظیم کا گندم خریداری سنٹرز خانیوال اور کھوہ کا دورہ کرکے گندم خریداری کا جائزہ ،کاشتکاروں کیلئے سہولیات چیک کیں۔انہوں نےاس موقع پر کہاکہ ایپ پر رجسٹرڈ کاشتکاروں کو 17 اپریل سے باردانہ فراہمی اور 22 اپریل سے خریداری شروع کرینگے ، سنٹرز پر 14 کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے گئے ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں