ضلعی انتظامیہ نے گندم خریداری مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں ، ڈپٹی کمشنر

پیر 15 اپریل 2024 17:03

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ نے گندم خریداری مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں ، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر سرپرستی خانیوال،کبیروالا،جہانیاں میں 14 خریداری مراکز فعال کردیئے گئےہیں محکمہ خوراک کو مٹی کی ملاوٹ سے پاک گندم خریداری یقینی بنانے کا حکم ملاوٹ اور خرید میں گھپلے کرنے والے فوڈ اہلکاروں کو سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

6 ایکڑ رقبہ تک کاشت کے حامل کاشتکار 17 اپریل تک آن لائن ایپ پر باردانہ کیلئے درخواستیں دے سکیں گے ۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،اور پی آئی ٹی بی کی تصدیق کے بعد کاشتکار کو باردانہ کے حصول کا میسج موصول ہوگاڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت گندم خریداری مہم بارے اجلاس اے ڈی سی آر عزوبا عظیم،اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ خوراک ،زراعت کے افسران نے شرکت کی فوڈ سنٹرز انچارجز,سنٹر کوارڈینیرز اور مارکیٹ کمیٹی افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کو ضلع خانیوال میں گندم خریداری کے لئے 10 لاکھ 86 ہزار 860 بوری کا ہدف کاشتکار بارادانہ کیلئے ایپ پر 17 اپریل تک درخواستیں دے سکتے ہیں میسج موصول ہونے بعد رجسٹرڈ کاشتکار فائل مقررہ فوڈ سنٹر پر جمع کراسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے مطابق 22 اپریل سے گندم خریداری مہم شروع کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں