ملکی معاشی حالات میں بہتری آنے کے روشن امکان ہیں، مہر رضا حیات ہراج

پیر 15 اپریل 2024 17:36

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) : ملکی معاشی حالات میں بہتری آنے کے روشن امکان ہیں،سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں صنعت،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا واضح پیغام ملنا خوش آئند ہے،ہمیں اپنے قومی اداروں کی توقیر اور عزت کو ہر صورت مقدم رکھنا چاہیے اور کسی بھی فورم پر ایسے خیالات اور بیانیوں سے گریز کرنا چاہیے،جس کی آڑ میں ملکی سلامتی کے دشمنوں کے مکروہ عزائم کو فائدہ پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت اور ممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج نے انجمن پٹواریان تحصیل کبیروالا کے جنرل سیکرٹری چوہدری جواد رسول عامر کی جانب سے منعقدہ عیدملن عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جن سنگین بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے،اس سے نکلنے اور نمٹنے کیلئے سب کو مل بیٹھ کر مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

اس موقع پر میزبان نے اپنے خطاب میں شرکاء کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرامن پاکستان کو یقینی بنانے کیلئے پوری قوم حکومت اور اپنے قومی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔عیدملن عشائیہ میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی غلام جعفر سرگانہ،چوہدری محمد نور سلطان سہو،مہر غلام رضا دادوآنہ،مہر محمد افضل جوتہ،چوہدری عبدالرشید ارائیں،ملک اللہ دتہ نائچ،ملک محمد اکرم فہیم،ملک عثمان عبداللہ،چوہدری محمد انور،چوہدری محمد اشرف سعیدی،مہر انصر عباس جوئیہ،اے ڈی کلیم خان بھٹہ،ملک تصور حسین کھوکھر،ماجد الرحمن اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں