’’ اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے ‘‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کہانی نویس اور نغمہ نگار حزیں قادری کی33ویں برسی19مارچ منگل کو منائی جائے گی

پیر 18 مارچ 2024 22:36

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) ’’ اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے ‘‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کہانی نویس اور نغمہ نگار حزیں قادری کی33ویں برسی19مارچ منگل کو منائی جائے گی۔حزیں قادری کا اصل نام بشیر احمد تھا۔ وہ 1926ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ اردو زبان میں بننے والی فلم دو آنسو سے حزیں قادری نے انڈسٹری میں نغمہ نگار کے طور پر قدم رکھا، لیکن اس کے بعد صرف پنجابی فلموں تک محدود ہوگئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کئی پنجابی فلموں کے اسکرپٹ اور نغمات لکھے جن میں ہیر، پاٹے خان، چھومنتر، ڈاچی، ملنگی جیسی کام یاب فلمیں شامل ہیں۔حزیں قادری کے مشہور نغمات میں فلم ہیر کا نغمہ ’’ اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے،‘‘ فلم چھومنتر کا ’’ بُرے نصیب مرے‘‘ فلم ڈاچی کے لیے انہوں نے ’’ ٹانگے والا خیر منگدا ‘‘ جیسے نغمے تحریر کیا جو بے حد مقبول ہوئے۔ حزیں قادری کو ان کی کہانیوں اور فلمی نغمات پر نگار ایوارڈز سے نوازا گیا۔ حزیں قادری 19 مارچ 1991ء کو وفات پاگئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں