ڈپٹی کمشنروسیم حامد سندھو کا طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

منگل 30 اپریل 2024 19:59

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اوپی ڈی میں عملے کی حاضری اور طبی سہولیات کی انسپکشن کے دوران آؤٹ ڈور میں مریضوں کی سہولت کیلئے پرچی کے اجراء میں بہتری کا حکم دیدیا،ایم ایس ڈاکٹر عمارہ نے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ہسپتال میں شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہا ہے، شوگر انسولین سمیت تمام ضروری ادویات کے سٹاک کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ \378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں