زمیندار طبقہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے، ڈی ڈی ریسرچ

پیر 16 جنوری 2023 20:10

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2023ء) نوابزادہ ریاض جان نوشیروانی ، سمیڈا کے نمائندہ محمد اقبال اور ترقی فاؤنڈیشن کے عقیل احمد نے ریسرچ سینٹر شیروزی کا دورہ کیا اور ریسرچ سینٹر میں مختلف انواع و اقسام کے درختوں پودوں اور فروٹس کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ محمود علی زہری کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے ریسرچ سینٹر میں زراعت کے فروغ کیلئے تجرباتی بنیادوں پر مختلف انواع و اقسام کے نئے درخت اور پودے متعارف کروائے ہیں ۔

نوابزادہ امیر ریاض جان نوشیروانی کا کہنا تھا کہ شعبہ زراعت، معیشت کا اہم ستون ہے ، دنیا بھر میں زراعت ایک انتہائی اہم شعبہ ہے جو نہ صرف لوگوں کی خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کو پورا کرتا ہے بلکہ معیشت میں اس شعبہ کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خاران میں ایگریکلچر ریسرچ سینٹر شیروزی کے قیام سے علاقے میں مختلف اجناس پر تجربات کیئے گئے ہیں جن میں 100 سو فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ محمود علی زہری نے ریسرچ سینٹر کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ،سیکرٹری زراعت ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے،ریسرچ سینٹر شیروزی خاران میں گندم کی مختلف اقسام پر بھی تجربات کئیے گئے ہیں اور مزید زیتون پر تجربات جاری ہیں ، مستقبل میں رخشاں ڈویژن فروٹ اور زرعی اجناس میں خود کفیل ہوگا اور زمیندار طبقہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت اور نئے پودے اور درخت کو متعارف کرنا اور ہر سطح پر اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں