ضلع خاران میں میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل چیئرمین ہمارا ہوگا، اتحادیوں اور آزاد کونسلرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،میر شعیب نوشیروانی

ہفتہ 11 جون 2022 22:30

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2022ء) سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ضلع خاران میں میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل چیئرمین ہمارا ہوگا، اتحادیوں اور آزاد کونسلرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے ہمارا مقصد عوام کی بلاتفریق خدمت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران نوشیروانی ہاؤس کلان میں اپنی طرف سے اپنے نومنتخب کونسلرز اور علاقائی عمائدین اور ورکرز کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف ظہرانہ سے خطاب میں کیا اس موقع پر اتحادی آزاد پینل کے سربراہ ایڈوکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی ، مولانا محمد قاسم چشتی، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما سابق چیرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی، ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی ، جنرل سیکرٹری میر امجد خان ملازئی،سمیت نو منتخب میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں کے کونسلرز، ضلعی نمائندوں اور ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھے، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہم خاران کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے نامزد اور حمایتی کونسلرز کو بڑی تعداد میں کامیاب کرکے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ انشائ اللہ اپنے اتحادیوں اور حمایتی آزاد کونسلرز کے تعاون سے مخصوص نشستوں سمیت میونسپل کمیٹی یوسی اور ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین شپ پر ہمارے لوگ کامیابی حاصل کرینگے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام باشعور ہیں وہ اپنے حقیقی نمائیندوں کا جان پہچان ہے عوام نے سبز باغ دکھانے والوں کو مسترد کردیا ہے ہم عوام کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں ہمارے پاس اقتدار ہو یا نہ ہو ہم دن رات عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں عوام کا ہمارے اوپر احسانات ہیں بلدیاتی الیکشن میں ہمارے امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی آنے والے جنرل الیکشن میں ہمارے کامیابی کا پیغام ہے میر شعیب نوشیروانی نے خاران میں اپنے نومنتخب میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں کے کونسلرز سے الگ میٹنگ کرکے بلدیاتی الیکشن کے آگلے مرحلے کی تیاریوں سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں شریک تمام کونسلرز نے میر شعیب نوشیروانی کو اپنی طرف سے میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل کے حوالے سے تمام فیصلوں کا مکمل اختیار دیتے ہوئے کہا میر شعیب نوشیروانی کا ہر فیصلہ ہمارے لئے سر آنکھوں پر قبول ہے اس موقع پر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ تمام کونسلرز اتحادیوں ،پارٹی رہنماؤں ورکرز اور علاقائی عمائدین کی مشاورت سے انشائ اللہ اگلے مرحلوں میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے ، دریںاثنا، میونسپل کمیٹی کے نومنتخب آزاد کونسلر حاجی اعجاز احمد سالارزئی نے اپنے برادری سمیت میر شعیب نوشیروانی کی قیادت میں ان کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں