خاران میں امان و امان کی نگرانی کیلئے اعلیٰ کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،کمشنر رخشان ڈویژن

جمعرات 4 اپریل 2024 18:00

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) خاران میں سیف سٹی کیمرے انسٹالیشن کنٹرول روم کا افتتاح ہوگیا ، کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج وزیر خان ناصر نے سیف سٹی کیمرے انسٹالیشن کنٹرول روم کا افتتاح کیا ،کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈی آئی جی پولیس رخشان وزیر خان ناصر کے خصوصی اقدامات کوششوں سے خاران سٹی میں امن و امان کی بہتری کیلئے سیف سٹی (سی سی ٹی وی) کیمروں کی انسٹالیشن افتتاح ہوگیا، افتتاح کمشنر رخشان شاہ عرفان احمد غرشین نے ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج وزیر خان ناصر کے ہمراہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ایس پی خاران عبد العزیز جکھرانی، ایس ایچ او سٹی رحمت بلوچ ، انجمن تاجران کے صدر شیخ منیر احمد سمیت دیگر انتظامی و پولیس آفیسران موجود تھے، کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈی آئی جی پولیس رخشان وزیر خان ناصر ،ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے سیف سٹی کیمروں کے انسٹالیشن کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خاران میں امان و امان کی بہتری بازار سمیت شہر کی نگرانی کیلئے اعلیٰ کوالٹی کی سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں جرائم کنٹرول ہوگی چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم پیشہ عناصر ان کیمروں سے نہیں بچ سکیں گے،کمشنر رخشان ڈویڑن نے کہاکہ ان جدید قسم کے کیمروں کی منظوری چیف سیکرٹری بلوچستان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ،آئی جی پولیس کے دورے خاران کے موقع پر ہماری ریکوئسٹ پر ہوئی تھی ان کے لئے بروقت منظوری پر چیف سیکرٹری بلوچستان جناب شکیل قادر خان صاحب کے مشکور ہیں جس سے علاقے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لییکیمروں کی انسٹالیشن ممکن ہوئی، انہوں نے مزید کہاکہ سیف سٹی کیمروں کیلئے ایس پی آفس خاران میں خاران پولیس سیف سٹی کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جو 24گھنٹے شہر کا کیمروں کے ذریعے سے نگرانی کریگا خاران سیف سٹی کیمروں کا انسٹالیشن امن و امان کے حوالے سے ایک بہترین اور مثالی عمل ہے اس موقع پر خاران کے بازار پنچائیت انجمن تاجران و عوامی نمائندوں نے کمشنر رخشان ،ڈی آئی جی پولیس ضلعی انتظامیہ اور خاران پولیس کی جانب سے سیف سٹی کیمروں کی انسٹالیشن کی اقدامات کو سراہا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں