عوام موجودہ نمائندگان سے مایوس ،بڑھ چڑھ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن رہے ہیں ،آنیوالا وقت مسلم لیگ (ن )کا ہے، عبدالقادر بلوچ

جمعہ 24 جولائی 2020 23:05

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ عوام موجودہ نمائندگان سے مایوس ہیں جسکی وجہ سے بڑھ چڑھ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن رہے ہیں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ (ن ) خاران کے ضلعی صدر نواب زادہ امیر شہریار نوشیروانی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد پارٹی ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا کر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔

بلوچستان میں کوئی بھی ایسا ضلع نہیں جہاں پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے اجتماعی منصوبے کسی کو دکھائی نہ ریں پارٹی ورکرز اور بلوچستان کے عوام مایوس نہ ہوں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن ) آنے والے وقت میں اقتدار میں آ کر بلوچستان کو پورے خطے کا بے مثال صوبہ بنا کر ہر شہری کو انکا حق انکے دہلیز پر پہنچا کر بلوچستان کو ایک بار پھر امن کو گہوارہ بنائے گاپاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو کہیں کا بھی نہیں چھوڑا پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے دور اقتدار جتنے بھی ترقیاتی کام جاری و ساری تھے عمران خان کی تبدیلی سرکار نے انہیں سست روی اور بندش کا شکار بنا کر خود کو جھولی پھیلانے تک محدود کر دیا ہے پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین سرکار اگر کوئی ہے تو وہ عمران خان کی تبدیلی سرکار ہے جس کی تبدیلی نے بلوچستان کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اپنی جگہ انہیں بند کر کے خود کو تاریخ میں بلوچستان کا سب سے بڑا بد خواہ بنا کر ہی دم لینا بلوچستان کے عوام سے زیادتی سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ نے مزید کہاکہ پارٹی ورکرز مخلصی سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر پارٹی کے بے ا نتہا جدو جہد کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن ) ہی وہ واحد پارٹی ہے جو پاکستان بشمول بلوچستان ترقیاتی منصوبے لا سکتا ہے گذشتہ ادوار میں بلوچستان میں سی پیک یونیورسٹیز، کیڈٹ کالز، ڈیمز، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرز، بجلی کے ٹرانسمیشن لائنز، سڑکیں اس بات کا گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) بلوچستان کے عوام کے ساتھ کس قدر مخلص ہے۔

(جاری ہے)

وہ وقت دور نہیں ایک بار پاکستان مسلم لیگ (ن ) اقتدار میں آکر رہا اپنے گذشتہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر نئے نئے منصوبے بلوچستان میں لا کر بلوچستان کو خطے کا بے مثال صوبہ بنائے گا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں