ہمیں فخر ہے قائد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا،مسلم لیگ (ن )رخشان ڈویژن

جمعہ 28 مئی 2021 23:29

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )رخشان ڈویژن کے صدر حاجی غلام سرور بلوچ کے ہدایت پر ضلعی واشک میں زیر اہتمام پاکستان مسلم لیگ (ن )واشک کے صدر عبدالناصر قمبری کے سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ( ن) ضلعی واشک کے سیکرٹریٹ میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا جس میں ضلعی صدر میر عبدالناصر قمبری جنرل سیکرٹری میر محمد مراد میروانی ناب صدر میر لعل محمد ہوتکانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر نعمت اللہ دہانی سیاسی وقباہلی رہنما میر صاحب خان بلاشی میر نظام الدین پرکانی میر عبدالواب بہادرزی میر اصغر بلوچ مولوی نوراللہ صاحب محمد کریم مزارئی حفیظ بلوچ نے شرکت کیا اور ضلعی صدر واشک عبدالناصر قمبری نے کہا کہ ہمیں فخر ہے اپنے لیڈر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف پر جنھوں نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا۔

(جاری ہے)

28 مئی یوم تکبیر کا دن ہے جس دن عوام کے منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دنیا بھر کے پریشر اور دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندوستانی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دلیرانہ فیصلہ کیا اور ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو مسلم دنیا کا ایٹمی طاقت رکھنے والا پہلا ملک بنایا انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) رخشان ڈویژن میں دن بدن پاکستان مسلم لیگ (ن )رخشان ڈویژن کے صدر حاجی غلام سرور بلوچ اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی [سینئر نائب صدر حاجی عرض محمد بڑیچ اور ایم ایس ایف سٹوڈنٹ ونگ ڈویژنل صدر قدیر سرور کے سربراہی میں مظبوط اور فعال ہوں رہا ہے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں