بی این پی خاران کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں بلدیاتی الیکشن تنظیمی امور یونٹ سازی و آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر اہم فیصلے کئے گئے

بدھ 8 جون 2022 23:50

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2022ء) بی این پی خاران کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ بعمقام شادیزئی ہاوس خاران میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام سے کی گئی اجلاس میں بلدیاتی الیکشن تنظیمی امور یونٹ سازی و آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ڈپٹی آرگنائزر حاجی سمیع اللہ بلوچ اراکین ندیم سیاپاد حاجی حفیظ بلوچ میر غلام دستگیر مینگل میر محمد حسن قمبرانی میر شبیر بادینی حاجی اصغر ملنگزئی میر شاہ حسین مینگل نے شرکت کی اجلاس میں شرکا نے کہا کہ الحمد اللہ بی این پی نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کی ہے اور ڈسٹرکٹ کی سطع پر آئے روز مختلف یونین کونسلز کے وارڈوں سے کونسلران کی پارٹی میں شمولیت قابل تحسین و اطمینان بخش ہے اور نئے شامل ہونے والے کونسلران کو پارٹی آرگنائزنگ کمیٹی مبارک باد دیتی ہے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن میں کمی کمزوریوں پر بھی روشنی ڈالی گئی اور ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے ضلع کونسل کے چیئرمین شپ کے لیئے پارٹی کے سینئر رہنما و سابقہ صدر حاجی میر محمد جمعہ کبدانی اور میونسپل کمیٹی کے لیئے پارٹی کے ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ کو بطور چیئرمین تجویز کی گئی اور کہا گیا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلے کو پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے توثیق کے لیئے پیش کی جائیگی تاہم حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگی اجلاس میں یونٹ سازی کا بھی فیصلہ کی گئی اور کہا گیا کہ جلد یونٹ سازی کا آغاز کرینگے اور پارٹی کو نچلی سطع پر مضبوط و منظم کرکے یونٹس کے ممبران کو سرگرم کرکے انکے رائے و تجاویز پر مکمل عمل درآمد کی جائیگی اس لیئے بی این پی کے کارکن یونٹ سازی کی جانب توجہ دیں جو پارٹی کا بنیادی ڈھانچہ ہے اجلاس میں پارٹی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر شاہ حیسن مینگل کو متفقہ طور پر پارٹی کا ضلعی ترجمان مقرر کی گئی اور انکو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک زمہ دار کارکن کی حیثیت سے اخبارات و سوشل میڈیا پر نظر رکھتے ہوئے غیرسنجیدہ بحث و مباحثہ سے اجتناب کرتے ہوئے پارٹی پروگرام کو آگے پیش کریں اجلاس میں شرکا نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی نے اپنے دوہزار اٹھارہ کے اتحادیوں سے صلاع و مشورہ و سیاسی مجلس و دیوان کے نتیجے میں ضلع کونسل کی نشست پر پچانوے فیصد کامیابی حاصل کر لی ہے اور انشا اللہ مزید روابط کا سلسلہ جاری ہے اور سوفیصد ضلع کونسل کی سطع پر کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے لیئے بھی دوہزار اٹھارہ کے اتحادیوں و پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے راوبط کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی سطع پر بھی جمہوری و سیاسی جہدوجہد و کوشش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کے لیئے اتحادیوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ انکے تجاویز و آرہ پر مزید عمل درآمد کی جائیگی اجلاس میں شرکا نے تجویز دی کہ ایم پی اے خاران کے شہر کے کروڑوں کے اسکیمات کو پارٹی ذمہ داراں کی تجویز وصلاع مشورہ نشاندہی سے شروع کی جائیگی اجلاس میں فیصلہ کی گئی ڈسٹرک اور میونسپل کمیٹی کے مخصوص نشستوں پر نامزدگی بھی پارلیمانی بورڈ کریگی اور انشا اللہ کامیابی حاصل کریگی

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں