انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے قائم ڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 11 روز کی توسیع کر دی ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر واشک

ہفتہ 18 جون 2022 17:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر واشک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واشک کے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے قائم ڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 11 روز کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اب ڈسپلے سینٹرز پر انتخابی فہرستیں 19 جون کے بجائے 30 جون تک اویزاں رہیں گی۔اس بابت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر واشک/خاران کے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹر کا وزٹ کر کے اپنے کوائف چیک کریں اور ووٹ کا اندراج اور درستگی کروائیں۔ اس بابت میں سید علی آحمد شاہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ خاص کر خواتین کی نئے شناختی کارڈ بنا کر ان کے ووٹ کا اندراج کیا جائے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں