خاران ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی غیر حتمی انتخابی فہرستوں کےڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 11 روز کی توسیع

منگل 21 جون 2022 15:40

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے ڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 11 روز کی توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خاران گزین بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خاران کے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئےنئے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے قائم ڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 11 روز کی توسیع کر دی گئ ہے اور ڈسپلے سینٹرز پر انتخابی فہرستیں 30 جون تک اویزاں رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ناموں کو متعلقہ درست ،عارضی یا مستقبل پتہ پر درج کیا جائے تا کہ آنے والے جنرل الیکشن 2023 انتخابی فہرستوں پر صاف وشفاف الیکشن ہو سکے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے خاران کے عوام الناس سے اپیل کی ہےکہ عوام زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹر کا وزٹ کر کے اپنے کوائف چیک کریں اور ووٹ کا اندراج اور درستگی کروائیں۔\378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں