مقامی نمائندوں کے ہوتے ہوئے ماشکیل ایک فائر برگیڈ سے محروم ہے، میر احسان الہی ریکی

منگل 11 جولائی 2023 18:56

ماشکیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2023ء) سیاسی رہنماء میر احسان الہٰی ریکی نے گزشتہ روزماشکیل تیل منڈی کے واقعہ پہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی و صوبائی سطح کے بڑے بڑے نمائندوں کا تعلق ماشکیل سے ہے مگر بدقسمتی سے سینکڑوں حادثات اور عوامی مطالبے کے باوجود ایک فائر برگیڈ کا انتظام نہ ہوسکا جو کہ ہم سب کی بدقسمتی اور نمائندوں کی لاپرواہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماشکیل شہر کا سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ بجلی کا ہے، چند ایک ٹرانسفارمر صرف اور صرف بندر بانٹ اور سیاسی رشوت کے طور پہ تقسیم کرنے کے علاوہ نمائندوں نے اس مسئلہ پر کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا، گزشتہ پانچ سالوں میں اگر ہمارے نمائندے مخلص ہوتے باقائدہ ماشکیل شہر کیلئے بجلی کا از سر نو ماسٹر پلان تشکیل دیتے تاکہ بجلی کا مسئلہ مستقل حل ہوجاتا مگر نمائندوں نے ماسٹر پلان کے بجائے اہلیان ماشکیل کو دو سے چار گھنٹے کا لوڈ شیڈنگ تحفے میں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار عارضی ہے آج کوئی اقتدار میں ہے کل وہ اقتدار سے باہر ہوسکتا ہے مگر جتنا بھی وقت جس بھی نمائندے کو ملے اسے چائیے کہ اپنے ٹھیکے ٹینڈر پرسنٹ کے ساتھ ساتھ عوام کے کچھ بنیادی مسائل کی خیال داری بھی کرے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں