سابق ایس ایچ او شاہنواز مینگل ایک ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر ہے ، میر ممتاز احمد

جمعہ 29 مارچ 2024 20:31

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) سماجی و سیاسی رہنما میر ممتاز احمد سیاپاد نے کہا کہ حب کے سابق ایس ایچ او شاہنواز مینگل ایک ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر ہے بطور حب کے ایس ایچ او علاقے کے امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا جھنوں نے علاقے سے کئی چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا اور حب چوکی سے ایک بچی کو جوکہ اغواء کرکے کوئٹہ لے گئے تھے انہی کی کوششوں سے بچی کو با حفاظت کوئٹہ سے بازیاب کرایا اسی طرح اور بہت سے ایسے واقعات ہے شاہنواز مینگل نے جوانمردی سے بحثیت پولیس آفیسر اپنا کردار ادا کرتے رہے اب چونکہ ایک سیاسی راہنماء نے انتقامی کاروائی کرکے شاہنواز مینگل کو حب چوکی ڈسٹرکٹ سے تبادلہ کرکے کسی اور ڈسٹرکٹ میں کردیا ہے اس کے اس طرح کے انتقامی تبادلہ کی پرزور مذمت کی جاتی ہیں احکام بالا سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے بہادر اور فرض شناس و ایماندار پولیس آفیسر کی حوصلہ افزائی کرکے ان کو واپس حب ڈسٹرکٹ تبادلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں