کھاریاں،تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر ریٹ کے مطابق اشیا خوردونوش کی فروخت یقینی بنائے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

منگل 12 مارچ 2024 23:11

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق اشیا خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں، زائد وصولی کرنے والے تاجران، دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس فکزیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او انڈسٹری راشدہ بتول، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اجلاس میں کمیٹی کی مشاورت سے اشیا خوردونوش کے نرخ مقرر کئے گئے، چاول باسمتی 250، دال چنا موٹی، 235، دال چنا باریک 225، دال مسور موٹی 290، دال ماش دھلی ہوئی 500، دال ماش بغیر دھلی ہوئی 470، دال مونگ 270، چنا کالا موٹا 240، چنا سفید 280، بیسن 235، دودھ 160، روٹی 15، نان 20، چھوٹا گوشت 1600، بڑا گوشت 800 روپے فی کلو فروخت ہوگا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دوکاندار ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، اسٹاک روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو ڈکلئیر کریں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں